کورونا وائرس کی نئی قسم 'اومی کرون ایکس ای' سامنے آ گئی

 کورونا وائرس کی نئی قسم 'اومی کرون ایکس ای' سامنے آ گئی

لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون ایکس ای‘ سامنے آ گئی ۔

برطانیہ کے طبی ماہرین کے مطابق اومی کرون ایکس ای دیگر اقسام کے مقابلے 19 فیصد زیادہ تیزی سے منتقل ہو رہا ہے ، 22 مارچ سے اب تک نئی قسم کے 637 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں ۔  گذشتہ ہفتے برطانیہ میں کورونا کے 49 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک ہفتے میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی وبا اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، مسلسل تین روز تک ایک بھی مریض کا انتقال نہیں ہوا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں مثبت کورونا کیسز کی تعداد میں بھی واضح کمی ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک  بھر میں 26 ہزار 413 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کیسز مثبت آنے کا تناسب 0.56 فیصد رہا۔کورونا کے شکار 310 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی  نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔جبکہ  212 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد  صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 464 ہو گئی ہے۔ 

این آئی ایچ کے مطابق  پاکستانی آبادی کا 80 فیصد مکمل طور پر کورونا کے خلاف ویکسین شدہ ہے۔

مصنف کے بارے میں