ملک میں کورونا وبا آخری سانسیں لینے لگی

09:55 AM, 6 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں مسلسل تیسرے روز عالمی وبا کورونا  کے باعث  کسی بھی مریض کا انتقال نہیں ہوا ہےجس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بھی کم ہو کر 148 ہو گئی ہے  جبکہ  کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد بھی مسلسل تیسرے روز 30,361 پر برقرار رہی، 148 نئے کیسز کے بعد اب کل مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923  ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک  بھر میں 26,413 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کیسز مثبت آنے کا تناسب 0.56 فیصد رہا۔کورونا کے شکار 310 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی  نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔جبکہ  212 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد  صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 464 ہو گئی ہے۔ 

این آئی ایچ کے مطابق  پاکستانی آبادی کا 80 فیصد مکمل طور پر کورونا کے خلاف ویکسین شدہ ہے۔

مزیدخبریں