اسلام آباد: پاکستان میں مسلسل تیسرے روز عالمی وبا کورونا کے باعث کسی بھی مریض کا انتقال نہیں ہوا ہےجس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بھی کم ہو کر 148 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد بھی مسلسل تیسرے روز 30,361 پر برقرار رہی، 148 نئے کیسز کے بعد اب کل مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923 ہوگئی ہے۔
COVID-19 Statistics 6 Apr 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 6, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 26,413
Positive Cases: 148
Positivity %: 0.56%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 310
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 26,413 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کیسز مثبت آنے کا تناسب 0.56 فیصد رہا۔کورونا کے شکار 310 مریض کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔جبکہ 212 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 464 ہو گئی ہے۔
Vaccine Update:
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 5, 2022
Alhamdolillah 80% of eligible Pakistani population stand fully vaccinated against COVID-19🇵🇰
این آئی ایچ کے مطابق پاکستانی آبادی کا 80 فیصد مکمل طور پر کورونا کے خلاف ویکسین شدہ ہے۔