خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے کا فرح خان سے متعلق بیان آگیا

08:59 AM, 6 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :  خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا پنجاب میں تقرریوں کے  حوالے سے  کرپشن الزامات کی زد میں آنے والی خاتون  فرح خان کے بارے میں بیان دے دیا ہے۔ 
 


تفصیلات کے مطابق موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح نے میری والدہ اور وزیراعظم کے ساتھ اچھا نہیں کیا ہے، وہ اپنے شوہر کیساتھ اب دبئی جا چکی ہیں ۔موسیٰ نے مزید کہا کہ مانیکا خاندان  فرح خان سے  کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی ان کی کسی ڈیل سے تعلق ہے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی  نائب صدر مریم نواز  نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ  پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں بلکہ  فرح خان چیف منسٹر تھیں۔ فرح کو رشوت دئیے بغیر کوئی ایس ایچ او تک نامزد نہیں ہوسکتا تھا۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  فرح تمہارا سرپرست کون تھا، سب کچھ سامنے آجائے گا۔ فرح، تم جیسے لوگوں کو انٹرپول موجودہے ۔ تمہیں واپس لایا جائے گا۔  پنجاب میں ہر ٹرانسفر یا فرح کو رشوت دے کر یا جادو ٹونے سے ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راتوں رات برقع پہنا کر پولیس کے حصار میں فرح کو فرار کرایا۔ ہم الیکشن میں ضرور جائینگے، اور عمران خان جیسے آدمی کو شکست دینگے۔  

قبل ازیں  فرح خان پر علیم خان نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین کرپشن کےالزامات عائد کیے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل   فرح شہزادی المعروف فرح خان کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ 3 اپریل کو نجی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں