اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کیلئے 5 اضافی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ پابندی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافی پرواز یں7 اور 8اپریل کو مانچسٹر اور لندن روانہ ہوں گی جن کا مقصد ممکنہ پابندی سے متاثر ہونے والے پاکستانی اور برطانوی شہریوں کو جلد از ان کے گھروں تک پہنچانا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے برطانیہ کیلئے اپنے تمام آپریشن چارٹرڈ جہازوں سے کر رہی ہے، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی خصوصی ہدایات تمام مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہمارے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
پاکستان کا برطانوی شہریوں کیلئے 5 اضافی چارٹرڈ پروازیں چلانے کا اعلان
10:16 PM, 6 Apr, 2021