کورونا وائرس کی تیسری لہر، وزیرصحت سندھ نے ٹرانسپورٹ معطل کرنے کی تجویز دے دی

05:46 PM, 6 Apr, 2021

کراچی ،وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے  کورونا وائرس پر قابو پانے کےلیے ٹرانسپورٹ  معطل کرنے کی تجویز دے دی ۔ مسافروں کے آنے جانے سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے ٹرانسپورٹ معطل کرنے کی تجویز دے دی ۔ 

ان کا کہنا تھا  کہ مسافروں کی آمدورفت کے باعث کورونا  کیس تیزی سے بڑھے ہیں، حیدرآباد سب سے زیادہ 7 فیصداضافے کے ساتھ کورونا سےمتاثرہے۔وزیرصحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.3 فیصد رہی ۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے چکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلتی رہے گی۔

مزیدخبریں