چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،ہائی پروفائلز کیسز کی تحقیقات کا جائزہ

04:00 PM, 6 Apr, 2021

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ  جعلی ہاؤسنگ ،کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق تمام ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی آپریشن نیب اور نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیئرمین نیب نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ نیب قانون کے مطابق احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔


اس موقع پر نیب کی مجموعی کارکردگی  پر غور کیا گیا۔ نواز شریف، آصف علی زرداری، شوکت عزیز،راجہ پرویز اشرف،سید یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف کیسز کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔اسلم خان رئیسانی، ثناء اللہ زہری،مراد علی شاہ،قائم علی شاہ، اسحٰق ڈار،خواجہ سعد رفیق،شاہد خاقان عباسی کے کیسز پر بھی غور ہوا۔


اجلاس میں ڈاکٹر عاصم حسین، احسن اقبال،طارق فصل چوہدری،نور الحق قادری،ڈاکٹر ظفر مرزا،بابر خان غوری،منظوروسان،آغا سراج درانی،سید خورشید شاہ ،سلیم مانڈوی والا، سہیل انور سیال،شر جیل انعام میمن،جام خان شورو،عادل صدیقی،وسیم اختر،سردارعاشق خان گوپنگ،برجیس طاہر ،اعجاز جاکھرانی،رانا ثناء اللہ،سبطین خان،عبدالعلیم خان، صاحب ذادہ محمود زیب،شیر اعظم خان،انجینئر امیر مقام، کیپٹن صفدر، سردار مہتا ب عباسی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔


عثمان سیف اللہ،انور سیف اللہ،اسفند یار کاکڑ،عاصم کرد،سعادت انور،رحمت بلوچ، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز،احد چیمہ، فواد حسن فواد ،امجدعلی خان،صدیق میمن،منظور کاکا،شاہد الا سلام، عظمٰی عادل،سعید احمد خان،طاہر بشارت چیمہ، عبد الغنی مجید، انور مجید ، حسین لوائی،غلام مصطفٰی پھل،فرخند اقبال،اختر نواز گنجیرا،کامران شفیع،مضاربہ /مشارکہ سکینڈلز میں مفتی احسان،غلام رسول کے کیسز کا بھی جائزہ لیا۔


 بینک آف خیبر،کے الیکٹرک، این ٹی ایس،روز ویلٹ ہوٹل کی بندش،سندھ فیسٹیول کیس،این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز،56پنجاب  پبلک لمیٹڈ کمپنیز،آٹا اور شوگرسبسڈی سیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں