تحریک لبیک حکومت معاہدہ،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،خصوصی کمیٹی بھی قائم

تحریک لبیک حکومت معاہدہ،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،خصوصی کمیٹی بھی قائم
کیپشن: تحریک لبیک حکومت معاہدہ،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،خصوصی کمیٹی بھی قائم
سورس: file

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ طے شدہ معاہدہ کے مسودے کو قرار داد کی شکل دینے کیلئے وفاقی حکومت نے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی  معاہدہ کی قرارداد کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظوری لینے کیلئے پیش کرے گی۔

نیو نیوز کے مطابق کمیٹی بنانے کے بعدتحریک لبیک سے معاہدہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا  شاہ محمود، شیخ رشید، پیر نورالحق قادری شریک ہونگے ۔ تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد پر غور ہوگا۔اجلاس میں فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے لیے قرارداد پارلیمنٹ سے منظوری کروانے کی تجویز پر  بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 17فروری کو تحریک لبیک نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن 10فروری کو وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے انھیں یقین دہانی کرائی تھی  کہ حکومت 20اپریل تک  فرانسیسی سفیر کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے پراحتجاجا ً پاکستان سے ملک بدر کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے گی اور اس معاملے پر پارلیمنٹ سے بھی منظوری لے گی۔