کرینہ کپور کے دوسرے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ?

02:57 PM, 6 Apr, 2021

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی کرینہ اور سیف  کے دوسرے بیٹے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور رواں برس اکیس فروری کو دوسری بار والدین بنے تھے ،اس بار بھی ان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ تاہم دنوں نے اپنے پہلے بیٹے کی تصویر بھی نہیں دکھائی اور اس کا نام بھی نہیں بتایا ۔ 

یہ ہی وجہ ہے کہ پورا بھارتی میڈیا سیف کرینہ کے بیٹے کو دیکھنے کے لیے بے تاب تھا۔ تاہم گزشتہ روز کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ ایک کولیج شئیر کیا جس میں ایک تصویر میں آن کےبیٹے کی تصویر بھی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں میں بے حد مشابہت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا اسے تیمور کا چھوٹا بھائی قرار دے رہا ہے۔ لیکن یہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کردی ،، تاہم ڈیلیٹ ہونے کے باجود اس تصویر کا سکرین شاٹ بھارتی میڈیا پر گردش کررہاہے ۔  تاہم ابھی تک کرینہ کپور یا سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ تصویر ان کے دوسرے بیٹے کی ہے یا نہیں۔


مزیدخبریں