لاہور : ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ اور سنئیر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت ۔ ایونٹ 8 سے 18 اپریل تک قازقستان کے شہر الماتے میں ہو گا ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایشین اولمپک کوالیفائنگ راونڈ اور سنئیر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
شرکت کرنے والے پہلوانوان میں انعام بٹ, ہارون عابد جھارا اور محمد بلال شامل ہیں ۔ انٹر نیشنل ریسلنگ کوچ غلام فرید علی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔
واضح رہے کہ پہلوان ہارون عابد جھارا پہلوان کے بھتیجے ہیں ۔ ریسلنگ اسکواڈ سات اپریل کی صبح الماتے روانہ ہو گا۔