پیپلز پارٹی کو شوکاز نہیں بھیجا ، ’’ باپ‘‘ سے ووٹ لینے پر وضاحت مانگی ہے: شاہد خاقان

پیپلز پارٹی کو شوکاز نہیں بھیجا ، ’’ باپ‘‘ سے ووٹ لینے پر وضاحت مانگی ہے: شاہد خاقان
کیپشن: پیپلز پارٹی کو شوکاز نہیں بھیجا ، ’’ باپ‘‘ سے ووٹ لینے پر وضاحت مانگی ہے: شاہد خاقان
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں جاری کیا بلکہ حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) سے ووٹ لینے پر وضاحت طلب کی ہے۔پیپلز پاٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اتحاد کا بھروسا توڑا ہے۔

اسلام آباد میں  احتساب عدال کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کا ملک کی سیاست کو تباہ کرنے کا کام جاری ہے۔ہر شخص کہہ رہا ہے کہ یا نیب چلالیں یا ملک چلالیں۔ملک میں بڑے بڑے سکینڈل احتساب بیوروکو نظر نہیں آتے۔ قومی اسمبلی میں چیئرمین نیب سے متعلق ہوئی باتوں کی وضاحت کی جائے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  حکومت کی جانب سے  جج ارشد ملک کی طرح چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے ان سے الٹے سیدھے کا م کروائے جاتے ہیں،ان کے تماشے یونہی چلتے رہیں گے۔ حکومت کے ہر فیصلے میں شک اور ابہام ہے، یہ لوگ آج تک کشمیر کے معاملات عوام کے سامنے نہیں رکھ سکے۔