لندن : سمارٹ فونز اور کئی الیکٹرونکس کے آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی معروف ترین کمپنی ایل جی نے اربوں روپے کے خسارے کے بعد موبائل فونز ڈویژن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گی اہے کہ چھ سال سےمسلسل خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ،
ایل جی نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کیا جارہاہے ۔ ایل جی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم چھ سال سے مسلسل نقصان برداشت کررہے ہیں ، اس میں بلکل فائدہ نہیں ہورہاتھا جس کی وجہ سے ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔
کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ وہ مخصوص خطے کے افراد کے لیے اپنے موبائل فونز کی سپورٹ اور دیگر سروسز فراہم کریں گے اس کے بعد وہ بھی بند کردی جائیں گی ۔
ایل جی موبائل بنانے والی بعض دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں الٹروائڈ اینگل کیمرے سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروائی تھیں ۔ دو ہزار تیرہ میں ایل جی کئی سمارٹ فونز کمپنیوں کو پیھچے چھوڑ دیا تھا۔
لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق تجربے کی کمی کی وجہ سے ایل جی کو موبائل فونز کے معاملے میں نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔