پاکستان میں سرمائی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

پاکستان میں سرمائی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو سکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے دیوسائی میدان میں سکینگ کی دل موہ لینے والی  تصاویر شیئر کردیں ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی  میدان کو سکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اسکی ریزارٹ کا جائزہ لے رے ہیں ۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح سیاحت کو فروغ دے اور دنیا بھر کے سیاح پاکستان کا رخ کریں۔