پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیساکھی میلہ 14 اپریل کو ہوگا

09:32 AM, 6 Apr, 2021

لاہور : سکھوں کا سب سے بڑا مذہبی میلہ بیساکھی چودہ اپریل کو ہوگا۔  سکھ یاتری 12اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستانی پہنچیں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیساکھی میلہ 14 اپریل کو ہوگا ،سردار امیر سنگھ جنرل سیکرٹری پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کا کہنا تھا کہ کوروناکے باوجودبیساکھی میلے کے لیے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کئے  ہیں ۔

ویزے جاری کرنے پر حکومت اور ریاستی اداروں کے مشکور ہیں ،بھارت فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاتریوں کو کرتار پور آنے دے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی یاتری کم تعداد میں آئیں۔

بھارتی یاتریوں کو میلے میں شرکت کا موقع دیں،سننے میں آیا ہے کہ بھارتی یاتری دوبارہ دوربین سے کرتارپور کا درشن کرتے ہیں ،راہداری سے قبل بھی بھارتی یاتری سرحد پارسے دوربین سےدربار کے درشن کرتے تھے۔

1ہزار سکھ یاتری واہگہ کے راستے 12اپریل کو پاکستان آئیں گے ،بھارت اپنی ضد اور انا کو چھوڑ کرسکھ یاتریوں کے لیے راہداری کھو ل دے تاکہ سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کرسکے۔

اس میلے کو بیساکھی کے علاوہ وساکھی بھی کہا جاتا ہے اور سکھ برادری کو خالصہ بھی کہتے ہیں اور ان کا یہ تہوار ان کے شمسی سال کی شروعات میں منایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں