دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کا ہنگامی طور پر قبضہ لینے کیلئے سیکشن 6 اور 17 نافذ

Dilip Kumar ,Raj Kapoor, houses, Peshawar , Bollywood , India
کیپشن: دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کا ہنگامی طور پر قبضہ لینے کیلئے سیکشن 6 اور 17 نافذ
سورس: file

پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے بھارت کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اورراج کپور کے آبائی گھروں کوہنگامی طور پر خریدنے کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کے تحت سیکشن 6 اور سیکشن 17نافذ کردئیے ہیں جس کے تحت حکومت دونوں گھروں کا قبضہ حاصل کرسکتی ہے ۔


نیو نیوز کے مطابق دونوں گھروں کے لئے اگلے مرحلے میں سیکشن 9نافذ کرکے مالکان کوسرکاری طورپر مقررکردہ رقم وصول کرنے کی دعوت دی جائے گی تاہم اعتراض کی صورت میں پندرہ روز کے اندر اپیل دائر کرناہوگی بصورت دیگر دونو ں گھروں کے ایوارڈ کا اعلان کرکے حکومت انھیں اپنی تحویل میں لے لے گی۔مکانات کے مالکان ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرسکیں گے۔


خیبر پختو خواحکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس کے باعث قانونی کارروائی کا آغازکیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں مکانات کو ہنگامی بنیادوں پر حاصل کرنے کے لئے سیکشن چھ اور 17نافذ کیا گیا ۔

یادرہے کہ دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک حاجی لال محمد نے 80لاکھ روپے میں مکان فروخت کر نے سے انکار کردیاتھا۔