چکوال, دولہا شادی کے تیسرے روز چل بسا

08:37 AM, 6 Apr, 2021

چکوال:  دولہا شادی کے  تیسرے روز اچانک حرکت قلب بند ہوجانے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔دو روز خوشیاں اور تیسرے روز گھر ماتم میں بدل گیا۔پہلے روز بارات۔دوسرے روز دعوت ولیمہ اور  تیسرے روز نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

چکوال کے موضع نیلہ میں کا رہائشی دولہا ملک ثاقب  مقامی پی ٹی آئی رہنما ناصر کہوٹ کا کزن تھا۔ جس کی ہفتہ کے روز بارات تھی اتوار کو دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا اور پیر کی شب نیلہ کی تاریخ کا سب سے بڑا نماز جنازہ ادا کیا گیا۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں