مچھلی پکڑنے کے بنگلادیشی طریقے نےسب کوحیران کردیا 

08:22 AM, 6 Apr, 2021

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کےلیے مختلف اور دلچسپ انداز اپناتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے بنگلہ دیش کے ماہی گیروں کی تصاویر جاری کیں تو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کا رش لگ گیا ۔ 

بنگلہ دیشی مچھلی پکڑنے کے طریقہ کار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی پکڑنے کے لیے بنگالی مچھیرا کس طرح کشتی میں چوکنا کھڑا ہے ۔ 

بنگلہ دیشی ماہی گیر مختلف انداز میں مچھلی پکڑتے ہیں ، کئی ایکروبیٹک طریقے کا استعمال کرتے ہیں اور مچھلیوں پر دھاویٰ بول دیتے

ہیں ۔

اس طریقہ کار میں مچھلیوں کو پکڑنے کے جال کے پیچے بانس کی لکڑی کا استعمال کیاگیا ہے جب کہ جال کی شکل تکون جیسی رکھی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ بنگلا دیش کا شمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ مچھلیاں کھانے والے ممالک میں ہوتا ہے  ۔

بین الااقوامی ادارے نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساحل پر حد سے زیادہ مچھلی کے شکار کی وجہ سے دنیا بھر میں حیاتیاتی توازن بگڑ رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں