کورونا بے قابو،24 گھنٹے میں 103 اموات،3953 نئے کیس رپورٹ

کورونا بے قابو،24 گھنٹے میں 103 اموات،3953 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا بے قابو،24 گھنٹے میں 103 اموات،3953 نئے کیس رپورٹ
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 103  جاں بحق ہوگئے۔3953 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 88 ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 12 ، سندھ ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق ملک بھر میں  103 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں  کی تعداد 14 ہزار924ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 46ہزار 665ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے   3 ہزار953  ٹیسٹ مثبت تھے۔ مثبت کیسز کی شرح 8 عشاریہ 47 فیصدرہی۔

 پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 66 ہزار 926 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار897 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 5 ہزار519  ایکٹو کیس ہیں جبکہ 4  ہزار 510 فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


 صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 35  ہزار 569  مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 96 ہزار985  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 31 ہزار 999 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6675  ہے۔


صوبہ خیبرپختونخوا میں 93 ہزار 33 مریض ہیں جن میں سے 79 ہزار30 صحت یاب ہوچکے اور 11 ہزار 534  ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 469  افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 855  کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار185 صحت یاب ہو چکے، 459  ایکٹو کیس ہیں جبکہ 211 افراد جان کی بازی ہار گئے۔  


وفاقی دار الحکومت اسلام آباد  میں کورونا کے 62 ہزار 211 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 49 ہزار839  مریض صحت یاب ہوچکے۔ 11 ہزار 788  مریض زیر علاج ہیں۔ 584 افراد جاں بحق ہوچکے۔ 


گلگت بلتستان میں 5 ہزار61  مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 890 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 68 ایکٹو کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں 13ہزار529  کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 11 ہزار 332  صحت یاب ہوگئے۔ 1825 ایکٹو کیس ہیں اور 372 افراد جان سے جا چکے ہیں۔