لاہور: کینیڈا سے وطن واپس آنے والی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد دونوں کپتانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت کے مطابق پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انھیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے جب کہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔