پشاور میں بی آر ٹی بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

08:47 PM, 6 Apr, 2019

پشاور: پشاور میں حیات آباد فیز تھری چوک کے قریب تیس سالہ لبنیٰ کوبی آر ٹی بس نے ٹکر مار دی، حادثے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

جاں بحق خاتون چارسدہ کی رہائشی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیکرڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں