سلمان خان ہاررفلم بنانے کو تیار

سلمان خان ہاررفلم بنانے کو تیار
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی:معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی ہارر فلم آدم خور بنانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ، دبنگ سلمان خان نے اپنی نئی فلم آدم خور کا نام رجسٹرڈ کروا لیا ہے  اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک خوفناک فلم ہو گی۔قابل غور بات یہ ہے کہ 2016 میں ایک موقع پر سلمان خان نے کہا تھا کہ وہ کبھی کسی خوفناک فلم میں کام نہیں کریں گے۔

سلمان خان آج کل اپنی زیرتکمیل فلم دبنگ تھری کی شوٹنگ میں مصروفیت کے ساتھ ساتھ فلم بھارت کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں اس فلم میں ان کے مقابل معروف اداکارہ کترینہ کیف ہیں یہ فلم بھارت میں جون میں عیدالفطر کے موقع پر پیش کی جائے گی۔