خواتین مردوں سے زیادہ لمبی عمر کیوں پاتی ہیں ؟

07:23 PM, 6 Apr, 2019

نیو یارک: مردوں کی نسبت خواتین اپنی صحت کا زیادہ خیا ل رکھتی ہیں۔

 

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق،خواتین مردوں سے اوسطا چار سے پانچ سال زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں اور اس کی نمایاں وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وہ اپنی چھوٹی سی بیماری یا تکلیف کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کرتی ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ خواتین کو دنیا بھر میں بالخصوص غریب ممالک میں زچگی کے دوران اموات کا بہت سامنا ہے لیکن پھر بھی مردوں میں شرح اموات خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ 

 مردوں میں شرح اموات زیادہ ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ ان کی خطرات سے بھرپور زندگی ہے جس میں ٹریفک حادثات ، اچانک ہارٹ اٹیک اور وہ تمام قابل علاج بیماریاں ہیں جنہیں وہ اپنی کاروباری یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے وقت پر توجہ نہ دے پائے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الکوحل کی زیادتی اور سگریٹ نوشی بھی مردوں میں  زیادہ اموات کی ایک بڑی وجہ ہے جبکہ خودکشی کرنے کا رحجان مردوں میں خواتین کی نسبت 75 فیصد زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ،بنیادی مسائل اور بیماریوں کابر وقت  تدارک اور  صحت کا خیال رکھ کر  قبل از وقت اموات سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے۔

                                                                        

مزیدخبریں