حکومتی انتقامی ہتھکنڈوں سے اپوزیشن بیانیہ نہیں بدلیں گی، احسن اقبال

05:55 PM, 6 Apr, 2019

اسلام آباد : تحریک انصاف  کی حکومت معاشی میدان میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، توجہ ہٹانے کیلئے شریف خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف خاندان کیخلاف تمام کارروائیاں ایک  خاس ا  یجنڈے کے تحت کی جا رہی ہیں۔  ندیم افضل اور فواد چودھری جتنی اچھی ترجمانی نیب کی کرتے ہیں اتنی اچھی پارٹی کی بھی نہیں کرتے ہیں ۔

 

 لیگی رہنما  نے کہا کہ عمران خان کی حکومت معاشی میدان میں ناکام ہوچکی ہے، توجہ ہٹانے کیلئے شریف خاندان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔  ہم نے مشرف کا مارشل لا دیکھا ہے، عمران خان کا مارشل لا بھی دیکھ لیں گے، انتقامی ہتھکنڈوں سے اپوزیشن اپنا بیانیہ نہیں بدلیں گی۔

 

انہوں نے مزید کہا نیب غلط روایات ڈال رہا ہے،  حمزہ شہباز ہر پیشی پر نیب کے سامنے پیش ہوئے ہیں اگر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہے تو وہ لاہور ہائیکورٹ میں جائے۔

 

 احسن اقبال حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت سے متعلق  ردعمل میں کہا کہ  ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام نیب پر لازم ہے، ن لیگ نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک جنرل اوبزرویشن ہے۔

 

مزیدخبریں