اللہ تعالیٰ نےایک بارپھرشریف خاندان کوسرخروکیا، مریم اورنگزیب

05:19 PM, 6 Apr, 2019

اسلام آباد: لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہنیب عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، شواہد تھے تو پہلے کیوں پیش نہیں کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  نے میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ لاہورہائیکورٹ نےایک بارپھرنیب کی درخواست مستردکردی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل کس حیثیت میں حمزہ شہبازکی گرفتاری کاحکم دیتےہیں۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اطلاعات فوادچودھری جیسےمہمان ہرپارٹی میں ہوتےہیں، ان جیسے اداکارمہنگائی پرپردہ ڈالتےہیں، وہ پرویزمشرف کےبنائےنیب کی ترجمانی کررہےہیں۔

 

انہوں نے ایک سوال جواب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سےسوال پوچھاجائےتوغصےمیں آجاتےہیں اور سب کوجیل میں ڈالنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نےحمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےایک بارپھرشریف خاندان کوسرخروکیا۔

مزیدخبریں