احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی اجازت دیدی

03:14 PM, 6 Apr, 2019

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ پر من وعن عملدرآمد کا اختیار ہے۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت سے جاری حکم نامہ کے مطابق ملزم کی گرفتاری پولیس فورس کی مدد سے گھر میں داخل ہو کر کی جائے۔ دوران گرفتاری کسی بھی قسم کی غیر ضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

خیال رہے کہ ملزم حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب کیجانب سے جاری کیے گئے۔ نیب کو اریسٹ وارنٹ پر عملدآمد کے حوالے سے بھرپور غیر قانونی مزاحمت کا سامنا ہے۔

نیب حکام نے احتساب عدالت لاہور سے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر داخل ہونیکی اجازت طلب کی تھی۔ احتساب عدالت لاہور کیجانب سے اجازت نامہ جاری ہونے کے بعد لاء انفوریسمنٹ ایجنسیز کی مدد سے گرفتاری پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

مزیدخبریں