لاہور: نیب لاہور کا کہنا ہے حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام قانونی ہے اور سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب لاہور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہیں۔ ن لیگ کے ورکرز اور گارڈ اپنے سیاسی رہنماؤں کی آشیر باد پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں
نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی ہیں اور قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں۔ نیب کی جانب سے وارنٹ آف اریسٹ پر عملدرآمد اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملزم حمزہ شہباز کو باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئے گرفتاری دے دیں۔