سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: سابق ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی بری

10:15 PM, 6 Apr, 2018

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں نامزد سابق ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی کو عدالت کے حکم پر بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی سماعت ہوئی، تو سابق ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی کے وکیل برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بے گنا ہیں اور ان کو بلا وجہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

جس پر عدالت میں ادارہ منہاج القران کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نشتر کالونی مجید موقعے پر موجود تھا، تاہم وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے سابق ایس ایچ او احمد عثمان مجید کو بری کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں