چین نے متبادل ورلڈ آرڈر کی تجویز پیش کر  کے امریکہ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

10:06 PM, 6 Apr, 2018

ماسکو:چین نے متبادل ورلڈ آرڈر کی تجویز پیش کر  کے امریکہ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ، چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جو امریکہ کے سامنے کھڑا ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ تجارتی جنگ کے آغاز اور امریکی صدر کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید ڈیوٹی عائد کرنے عندیئے کے بعد چین نے دبنگ جواب دے ڈالا۔

روس کے دورہ پر چینی وزیر دفاع وی فینگھی نے متبادل ورلڈ آرڈر کی تجویز دے کر امریکہ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جو امریکا کے سامنے کھڑا ہو سکے ، انھوں نے کہا کہ امریکہ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم بہت قریب ہیں ۔

مزیدخبریں