ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے خود کو شادی شدہ خاتون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک شادی شادہ کام کرنے والی بیوی کی طرح دیکھتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب دپیکا پڈوکون سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”میری زندگی میں کام کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے، میں اپنے کام سے دور نہیں رہ سکتی۔ لیکن اس کے باوجود میں گھر، خاندان، والدین اور شادی پر یقین رکھتی ہوں۔
آج میں خود کو ایک کام کرنے والی بیوی اور ماں کی طرح دیکھتی ہوں ، مجھے ایسا لگتا ہے اگر میں کام نہیں کروں گی تو اپنے آس پاس موجود تمام لوگوں کو پاگل کردوں گی۔“ اپنے اس بیان کے ساتھ دپیکا نے اپنی زندگی میں شادی اور گھر کی اہمیت واضح کردی ہے۔
خود کو ایک کام کرنے والی بیوی اور ماں کی طرح دیکھتی ہوں ، دپیکا
08:36 PM, 6 Apr, 2018