ممبئی : آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور کو کیریئرکے آغاز میں ہی زوردار جھٹکا لگ گیا۔ضرورت سے بولنے پر فلم سے نکال دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشان کھتر اور جھانوی دھرما بینرز کی فلم ’دھڑک ‘ میں اکٹھے کام کررہے ہیں اور اب اطلاعات ملی ہیں کہ سارا اور جھانوی کپور دونوں کو سمبا میں کردار کی پیش کش کردی گئی ، دونوں نوجوان اداکاراو¿ں نے سکرپٹ پڑھ لیا ہے تاہم تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں تاہم جھانوی کپور نے فلم انتظامیہ کی طرف سے کسی تصدیق کے بغیر ہی ہرکسی کو یہ کہناشروع کردیا کہ اسے سائن کرلیاگیاہے اور اب وہ نروس ہے کہ مستقبل میں رنویرسنگھ کیساتھ کیسے کام کرے گی ، جھانوی کی اس غیرضروری خوشی نے اس کا بڑا نقصان کردیاہے اور اسے فلم سے نکال کر سارا کو کاسٹ کرلیاگیا۔
اس فلم میں رنویر سنگھ ایک فوجی سنگرام بھلیراکا کردار اداکررہے ہیںاور اس کی ریلیز دسمبر 2018ئمیں متوقع ہے۔
جھانوی کپور کو کیریئرکے آغاز میں ہی زوردار جھٹکا لگ گیا
07:48 PM, 6 Apr, 2018