اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر ایوان بالا میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کو ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
تحریک استحقاق میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صادق سنجرانی کے خلاف وزیراعظم کا بیان پارلیمان پر حملہ ہے، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور ہاؤس کی توہین کی جس سے پورے ایوان کا تقدس مجروح ہوا۔
تحریک استحقاق قائد حزب اختلاف شیری رحمان اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک سمیت پیپلز پارٹی کے ساتھ سینیٹرز نے جمع کروائی۔