شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر کے متعلق بیان پر سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں آ گئے

05:30 PM, 6 Apr, 2018

ممبئی : شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹویٹ نے نام نہاد بھارتی ہیروز کے منہ سے شرافت کا نقاب ہٹا دیا ، گوتم گمبھیر ، ویرات کوہلی ، سریش رائنا اور اب سچن ٹنڈولکر بھی میدان میں کود پڑے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی حمایت اور اقوام متحدہ سے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ ، بھارتی میڈیا اور وہاں کے کرکٹرز کے تن بدن میں نہ بجھنے والی آگ لگا گیا۔

انسانیت کا درس دینے والے سچن ٹنڈولکر بھی کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی فوج کی حمایت میں بول پڑے ، کہتے ہیں ان کے پاس ملک چلانے والے باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔

انہیں کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں جو یہ بتائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔ لالہ کے اس ٹویٹ پر ویرات کوہلی ، گمبھیر اور سریش رائنا سمیت متعدد پلیئرز نفرت بھرے بیانات دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں