’پاک ترک بحری افواج کی مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا فروغ ہے‘

’پاک ترک بحری افواج کی مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا فروغ ہے‘

کراچی: ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک ترک بحری افواج کی مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا فروغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک بحری جہاز کے کراچی پہنچنے پر پُر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ کے سینیر حکام اور ترک سفارتخانے کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

ایئر چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھرپور آپریشنل تیاریوں کیلئے تندہی، خلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ حاصل ہوگا۔ ملاقات میں ایئر چیف نے ایئر ڈیفنس عملے کے جذبے کو سراہا۔

ترک جہاز کے کیپٹن، افسران نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔