بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ، شدید احتجاج ، ایک ہفتے میں 20 شہادتیں

05:19 PM, 6 Apr, 2018

سری نگر : بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ، جنت نظیر وادی میں کشیدگی کے خلاف جگہ جگہ بھارت مخالف مظاہرے ، نہتے مظاہرین پر لاٹھیاں ڈنڈے برسا دیئے گئے ، ایک ہفتے کے دوران 20 کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی میں بھارتی فورسز بے لگام ، ایک ہفتے کے دوران 20 کشمیری شہید ، شہادتوں کے خلاف چھٹے روز بھی احتجاج ، طالبہ اور طالبات سڑکوں پر نکل آئے۔

بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ، قابض فوج اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ، فائرنگ ، شیلنگ سے درجنوں طلبہ کو زخمی کر دیا۔

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بے گناہ کشمیریوں کو مارا جا رہا ہے ، کشمیری آزادی کے جذبے سے سرشار ہیں ، پاکستان سے بات چیت کے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں ، حریت قیادت مسلسل گھروں میں نظر بند ہے۔

مزیدخبریں