3 برس سے ماں کی لاش فریج میں چھپانے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

03:42 PM, 6 Apr, 2018

کولکتہ:زندگی میں انسان کبھی کبھار اس نہج پر پہنچ جاتا ہے اور ایسا کام کر بیٹھتا ہے کہ جس پر نا صرف بعد میں وہ خود پچھتاتا ہے بلکہ اسے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اس کی ایک مثال بھارت میں آئے روز پیش آنے والے انسانیت سوز واقعات بھی ہیں جبکہ چار دیواری میں قید زندگی معاشرے سے کس طرح کٹ رہی ہے اس کی ایک مثال بھارتی شہر کولکتہ میں دیکھنے کو ملی جہاں پر 3برس قبل مرنے والی بزرگ خاتون کی لاش پولیس نے اسکے گھر میں فریج سے برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں:ماوراحسین کو مختصر لباس میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

89سالہ متوفیہ کا نام بینا مجمدار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تقریباً 3سال قبل بینا کی موت ہوچکی تھی لیکن اس کے بیٹے سبرت مجمدار نے لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے گھر کے فریج میں چھپادی۔ بیٹا فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ملازمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دلی خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بھارتی انڈسٹری جیسی شاد ہوجائے،ماہرہ خان

اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جب بدبو مکان سے باہر آنی شروع ہوئی تو محلے والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر کی تلاشی لی تو فریج کے اندر سے بزرگ خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔پڑوسیوں نے بتایا کہ تقریباً 3برس سے خاتون کہیں نظر نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا،ولی عہد محمد بن سلمان

پولیس کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے بیٹے کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بیٹے نے ماں کی پنشن بند ہونے کے ڈرسے نعش فریج میں محفوظ کردی تھی۔وہ پچھلے 3سال سے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ماں کی پنشن حاصل کررہا تھا۔واضح ہو کہ ماں ، بیٹا اور باپ گوپال فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں ملازم تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں