ممبئی:بالی وڈ فلم”ہندی میڈیم“ نے چین میں پہلے روز 3.68 ملین ڈالر سے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار ساکت چوہدری کی فلم”ہندی میڈیم“ چین میں بد ھ کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز ہی3.68 ملین ڈالر کما لئے۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
فلم میں اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل اداکار سلمان خان کی فلم ” بجرنگی بھائی جان“اور اداکار عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپرسٹار “ چین میں ریلیز کی گئیں جنہوں نے بہت اچھا بزنس کیا ہے، چین میں بہت اچھا بزنس کرنے پر فلم ”سیکرٹ سپرسٹار“ پہلے، ”ہندی میڈیم“ دوسرے اور ”بجرنگی بھائی جان“ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں