میلبرن: بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنائی جانے والی سزاؤں کو قبول کرتے ہوئے اپیل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے تینوں کرکٹرز کے پاس سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لئے آج تک کی مہلت تھی تاہم کسی کرکٹر نے بورڈ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر1سال جبکہ بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کے سزا یافتہ کرکٹرز نے پابندیاں قبول کرلی ہیں جس کے بعد کیس میں مزید سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن واقعے نے کرکٹ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، بال ٹیمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ نرمی نہیں کی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں