ماوراحسین کو مختصر لباس میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

12:04 PM, 6 Apr, 2018

لاہور:پاکستانی اداکارہ ماورا حسین جنہوں نے فلم’صنم تیری قسم‘ سے بھارتی فلموں میں ڈیبیو کیا تھا اور آئے دنوں اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں نے ایک مرتبہ پھر اپنی ایسی تصویر شیئر کردی ہے کہ ہنگامہ برپا ہوگیا اور اداکارہ کو تعریفوں کے بجائے لینے کے دینے پڑگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دلی خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بھارتی انڈسٹری جیسی شاد ہوجائے،ماہرہ خان

تفصیلات کے مطابق ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختصر لباس زیب تن کئے ہوئے اپنی تصویر اپ لوڈ کی تو جیسے صارفین کو ان کی ہی تصویر کا انتظار تھا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اخلاقیات کا خوب درس دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ماورا حسین نے جو تصویر شیئر کی اس میں وہ انتہائی پرکشش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کے ٹراﺅزر کے ساتھ مختصر شرٹ پہنی ہوئی ہے جب کہ وہ اس تصویر میں کافی خوش بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایچ ایس وائے کیساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ماوراحسین کی بڑی بہن عروا حسین کو بھی اپنے شوہر کے ساتھ معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ ماورہ حسین پاکستانی ماڈل، ٹیلی وژن اور فلمی اداکارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین فلم ” کنگناں“ میں کاسٹ

ان کی بہن عرواحسین بھی مشہور ماڈل، ٹیلی وژن اور فلمی اداکارہ ہے۔ماوراحسین اداکاری سے قبل بطور وی جے کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ڈرامے آہستہ آہستہ، اک تمنا لاحاصل سی اور نکھر گئے گلاب سارے سے شہرت پائی۔ بالی وڈ میں صنم تیری قسم کے ساتھ قدم رکھا۔ اس کے علاوہ دو مزید بالی وڈ فلمیں بھی سائن کر چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں