وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابل پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابل پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے۔ افغان صدارتی محل آمد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس کی باتیں اچھی لگیں، نواز شریف

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ کابل طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی ہے جب کہ ترجمان نے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد کر دیے۔

یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ذریعے افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کابل کے دورے کی دعوت دی تھی ۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی نے شادی کر لی

افغان صدر نے 17 مارچ کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی بتایا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کو دورہ کابل کی دعوت دی ہے۔افغان صدر  نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دورہ کابل کی دعوت سے متعلق یہ بھی کہا کہ یہ ریاستی سطح پر جامع مذاکرات کا آغاز ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں