اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے ایمنسٹی سکیم کو معاشی قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر قائم،پاک فوج کا سپاہی ،آئی پی ایل پر لعنت بھیجتا ہوں:شاہد آفریدی
ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف سچ کہتے تھے منی لانڈرنگ اور کرپشن والا اپنے ذاتی اکاﺅنٹ سے کچھ نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
رہنما پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے ایمنسٹی سکیم لانے کو معاشی قتل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرھ ماہ قبل حکومت ختم ہونے سے پہلے معاشی شب خون مارا گیا،انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم لانے کا مقصد صرف کالے دھن کو سفید کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دلی خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بھارتی انڈسٹری جیسی شاد ہوجائے،ماہرہ خان
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کبھی کوئی ایسی سکیم نہیں آتی، وزیراعظم نے کل خود کہا آف شور کمپنی بنانا جرم نہیں، وزیراعظم نے آدھا سچ بولا، لیکن چھپ کر آف شور کمپنی نہیں بنائی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور میڈیا سے چھپ کر یہ کام کیا گیا، پرانی سکیم کی طرح اب بھی لوگوں کا کالا دھن سفید ہوگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں