دلی خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسٹری بھی بھارتی انڈسٹری جیسی شاد ہوجائے،ماہرہ خان

09:31 AM, 6 Apr, 2018

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے جو کہ بھارتی فلم’ رئیس ‘ کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر سے متعلق اپنے بیان پر قائم،پاک فوج کا سپاہی ،آئی پی ایل پر لعنت بھیجتا ہوں:شاہد آفریدی

تفصیلات کے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ماہرہ خان کا کہناتھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو انکو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جیسی شاد آباد ہوجائے ۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کاری کی ضرورت ہے جس کے لیے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب ان کی ایک شو کے دوران بیک سٹیج پر سگریٹ پینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں