لاہور: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کے دوران کشمیریوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں پاکستان میں بھی کشمیری بھائیوں کے حق میں آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائے گی جبکہ لاہور میں پی ٹی آئی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
مزید ُپڑھیں: پاکستان نے افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کر دیا
کراچی میں بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پشاور میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں بھارت کے خلاف نکلیں گی اور سیکڑوں افراد بھارتی ظلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما جام کمال ، خالد حسین مگسی ، دوسطین ڈومکی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پاکستان کی جانب سے مختلف عالمی فورمز پر بھی بھرپور آواز اٹھائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ میں معصوم لوگوں پر گولیاں چلائیں اور بعدازاں جنازوں میں شریک افراد پر بھی پیلٹ گنوں سے فائر کیے گئے۔ ان واقعات میں 15 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں