لاہور:بھارتی عدالت کی جانب سے بالی وڈ سٹار سلمان خان کو پانچ برس قید کی سزا پر شعیب اختر بھی بول پڑے ، لکھتے ہیں کہ میرے دوست سلمان خان کو سزا قابل افسوس ہے لیکن قانون کا احترام ہم پر لازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین سابق بائولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے سلمان خان کی سزا کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا تاہم قانون پر عملدرآمد ضروری ہے اور ہمیں عدالت کے فیصلوں کی عزت کرنی چاہیے.
لیکن میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ سلمان خان کو دی جانے والی سزا بہت ہی زیادہ ہے مشکل ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سلمان خان کی فیملی اور ان کے مداحوں کے ساتھ ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد ہی جیل سے باہر آ جائیں گے ۔