اسلام آباد: ائیر پورٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے سپینش شہری سے رشوت مانگ کر پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا۔ پاکستانی نژاد سپینش شہری واپس سپین روانہ ہو رہا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روک کر رشوت کا مطالبہ کیا جس پر بحث کے دوران سپینش شہری کی فلائیٹ بھی چھوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد سپینش سوشل میڈیا سٹار راجہ شہباز اسلم واپس اپنے ملک روانہ ہونے کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچا تو اقبال محمود نامی ایئر پورٹ اہلکار نے پانچ ہزار روپے کی رشوت مانگ لی جس پر بحث کرتے کرتے شہباز اسلم کی فلائیٹ چھوٹ گئی اور اسے 1 لاکھ 18 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
بعدازاں راجہ شہباز اسلم نے فیس بک پر ایک غصے سے بھرپور ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس اس تمام واقع کا ذکر کیا ۔ راجہ شہباز نے بتایا کہ ”پہلے تو ایئر پورٹ پر سخت چیکنگ کی گئی جس کے بعد اقبال محمود نے مجھ سے پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی اور کہا کہ پانچ ہزار روپے دو گے تو تمہیں طیارے تک چھوڑ کر آجا و¿ں گا لیکن میں نے رشوت دینے سے انکار کردیا۔ رشوت سے انکار پر اقبال محمود نے مجھے لائن میں سب سے پیچھے بھیج دیا جس کی وجہ سے میری فلائٹ مس ہوگئی اور مجھے ایک لاکھ 18 ہزار روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا“۔