پنسلین بچوں کیلئے کتنی خطرناک اہم تحقیق سامنے آ گئی

پنسلین (Penicillin) بچوں کیلئے کتنی خطرناک اہم تحقیق سامنے آ گئی

08:12 PM, 6 Apr, 2017

اوٹاوا:  بچوں کو انفیکشن سے بچانے کے لیے عموماً پنسلین (Penicillin)دی جاتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایک نقصان دہ پہلو بے نقاب کر دیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پنسلین کی حامل اینٹی بائیوٹک ادویات دیتے ہوئے سوچیں گے.چوہوں پر کی گئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جن بچوں کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچانے کے لیے پنسلین دی جاتی ہے ان کے روئیے میں حیران کن تبدیلی وقوع پذیر ہوتی ہے اور ان کی طبیعت انتہائی غصیلی ہو جاتی ہے۔

 اس تحقیق میں مک ماسٹر یونیورسٹی اونٹیریو، کینیڈا کے سائنسدانوں نے چوہوں کو پنسلین کھلا کر ان پر تجربات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ پنسلین دماغ میں موجود کیمیکلز کا لیول تبدیل کر دیتی ہے اور مقصد کے بیکٹیریا میں عدم توازن کا باعث بنتی ہے جس سے انسان کے مزاج میں غصے کا عنصر حاوی ہوجاتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جان بینن سٹاک کا کہنا تھا کہ ”اینٹی بائیوٹک کی بجائے اگر یہ دوا بچوں کو ’پروبائیوٹک‘ کی شکل میں دی جائے تو اس کے مضراثرات ختم ہو جاتے ہیں۔“

مزیدخبریں