پروڈکشن میں بھی نام کمانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کو ن سے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

پروڈکشن میں بھی نام کمانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کسنے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

07:22 PM, 6 Apr, 2017

بالی ووڈ میں بڑے بڑے پروڈیوسرز موجود ہیں جس میں کرن جوہر،آدتیہ چوپڑا، ساجد ناڈیاڈ والا، سورج برجاتیا اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت کئی نام شامل ہیں لیکن اب فلموں کی پروڈکشن میں اداکار بھی شامل ہوگئے ہیں اور بڑے بڑے اسٹار اپنی فلمیں خود ہی کامیابی سے پروڈیوس کرنے لگے ہیں۔

عامرخان: عامر خان کسی تعارف کے محتاج نہیں اور اپنی اداکاری سے سب کو ہی اپنا مداح بنا چکے ہیں جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار ہیں جن کی فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس ’’عامر خان پروڈکشنز‘‘ کے نام سے قائم کیا ہوا ہے جس کے بینر تلے اب تک 8 فلمیں بنی ہیں جس میں سے 7 فلمیں ہٹ اور ایک فلاپ ہوئی ہے جب کہ ہٹ فلموں میں ’’لگان‘‘، ’’تارے زمین پر‘‘، ’’تلاش ‘‘ اور ’’دنگل ‘‘ شامل ہیں۔

شاہ رخ خان: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکار کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں اور آئی پی ایل میں فرنچائز کے مالک ہیں جب کہ کنگ خان نے ’’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘‘ کے نام سے اپناپروڈکشن ہاؤس بنایا ہوا ہے جسے ان کی اہلیہ گوری خان چلاتی ہیں۔ شاہ رخ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں 18 فلمیں پروڈیوس کی ہیں جس میں سے 13 فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئیں لیکن 5 کوئی خاطر خواہ بزنس نہ کرسکیں۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے بننے والی فلموں میں’’میں ہوں نا‘‘، ’’اوم شانتی اوم‘‘، ’’بلو‘‘، ’’مائی نیم ازخان‘‘، ’’راون‘‘، ’’چنائی ایکسپریس‘‘، ’’ہیپی نیوائیر‘‘، ’’دل والے‘‘، ’’ڈئیر زندگی‘‘ اور’’رئیس‘‘شامل ہیں۔ کنگ خان باکس آفس پر مسلسل ناکام فلموں کے باوجود بھی دوسرے کامیاب ترین پروڈیوسر ہیں۔

اجے دیوگن: بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن بھی کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں کسی سے پیچھے نہیں اور کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرچکے ہیں جب کہ ان کا بھی ’’اجے دیوگن ایف فلمز‘‘ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس ہے جس نے اب تک 7 فلمیں پروڈیوس کی ہیں جس میں ’’بلیک میل‘‘، ’’بول بچن‘‘، ’’سن آف سردار‘‘، ’’سنگھم ریٹرن‘‘ او’’ر شیوے‘‘ شامل ہے ۔ اجے کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی 5 فلمیں ہٹ اور 2 فلاپ ہوئی ہیں جس کے باعث ان کی کامیابی کا تناسب 71 فیصد ہے اور اس طرح یہ تیسرے بڑے پروڈیوسر ہیں۔

اکشے کمار: اکشے کمار صف اول کے اداکار ہیں جن کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی تینوں فلمیں 100 کروڑکلب شامل ہوئیں جب کہ اکشے کمار اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مجموعی کمائی کے حوالے سے سب اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سلمان خان: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار کمائی کرنے اور ٹیکس دینے والے اداکاروں کی لسٹ میں سر فہرست ہیں لیکن یہ فلمیں پروڈیوس کرنے کے حوالے سے زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئے ہیں اور اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس ’’سلمان خان فلمز‘‘ کے بینر تلے 4 فلمیں ہی بناسکے ہیں جس میں سے ایک ہی فلم ہٹ ثابت ہوئی ہے۔ سلمان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلموں میں ’’ڈاکٹرکیبی‘‘،’’ہیرو‘‘ اور بجرنگی بھائی جان‘‘شامل ہیں جب کہ فلموں کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی کامیابی کا تناسب25 فیصد ہے اور وہ کامیاب پروڈیوسرز کی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں