شردھا کپور کی وجہ سے فرحان اختر اور آدتیہ رائے کپور میں تکرار

ممبئی : بالی ووڈ اداکاروں میں اختلافات اور لفظی جنگ تو عام بات ہے مگر جب دو اداکاروں میں لڑائی کی وجہ کوئی محبوبہ یا دوسری اداکارہ ہو تو یہ دلچسپ رخ اختیار کر لیتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا بالی ووڈ کے دو اداکاروں فرحان اختر اور آدیتیہ رائے کپور کے درمیان ، دونوں اداکاروں میں ایک پارٹی کے دوران ساتھی اداکارہ شردھا کپور کی وجہ سے لفظی جنگ چھڑ گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں فلمی ستارے ایک پارٹی میں موجود تھے ،اس موقع پر شردھا کپور اپنے سابق بوائے فرینڈ آدتیہ رائے کپور کے قریب گئیں تو یہ بات فرحان اختر کو پسند نہ آئی۔شردھا کپور کی محبت میں مبتلا فرحا ن اختر نے جب یہ قربت ہضم نہ ہوئی تو انہوں نے آدتیہ رائے کپور کے پاس جا کر بحث شروع کردی۔ دونوں فلمی ستاروں میں لفظی تکرار کا سلسلہ جاری تھا کہ شردھا کپور نے درمیان میں آکر معاملے کو ٹھنڈا کردیا۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اس تکرار کے بعد کافی پریشان ہو گئے جس پر شردھا کپور نے ان کے گھر جا کر معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ 2013میں فلم ”عاشقی ٹو“کے بعد آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آگئے تھے۔