سڈنی: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ترکی میں دہشت گردی کے حملوں کے بارے خبردار کیا ہے۔
دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں پہلی عالمی جنگ کی یاد میں منائے جانے والے دن کے موقع پر شدت پسند کارروائی کر سکتے ہیں۔ ترکی کے جزیرے گیلی پولی پر 25 اپریل 1915 کو اس وقت جنگ شروع ہوئی تھی، جب پہلی عالمی جنگ کے دوران وہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوجی پہلی بار اترے تھے۔
اسی تناظر میں اس مہینے گیلی پولی میں ایک بڑی یادگاری تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجی اور شہری بھی شرکت کریں گے۔