سعودی عرب میں شادی کی تصاویر کھنچوانے پر دُلہے نے اپنی نئی نویلی دُلہن کو طلاق دے دی

سعودی عرب میں شادی کی تصاویر کھنچوانے پر دُلہے نے طیش میں آکر اپنی نئی نویلی دُلہن کو طلاق دے دی

06:59 PM, 6 Apr, 2017

ریاض:سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں دُلہن نے تصاویر کھینچنے کے لیے فوٹو گرافر کو بلوالیا لیکن دُلہا اس بات پر بضد تھا کہ وہ کسی صورت اپنی بیوی کو تصاویر نہیں بنوانے دے گا کیونکہ دُلہے کو خدشہ تھا کہ فوٹوگرافر کی کمپنی اس کی بیوی کی تصاویر کو منظر عام کردے گی۔

دُلہا کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی اس کی دُلہن نے تصاویر بنوانے کے لیے مسلسل ضد کی جس پر وہ طیش میں آگیا اور شادی کی تقریب میں بھی چند گھنٹوں پہلے بننے والی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

مزیدخبریں