ماسکو: روس کی وزارت انصاف نے صدر ولادی پیوٹن کی تصویر کی ایڈیٹنگ کر کے ان کو جوکر کی طرح پیش کر نے اور اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر ملک میں سوشل میڈیا صارفین پر پابندی عائد کر دی ہے اور اسے انتہاپسند پراپیگنڈا قرار دیا ہے۔
ریڈیو فری یورپ کے مطابق حکومتی فیصلہ ایلکسینڈر ٹسویٹکو کے 2016 کے فوجداری کیس کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن پر روس کی سماجی نیٹ ورک سائٹ پر مشابہت والی تصویر کے زریعے نفرت انگیز تقریر کا الزام تھا۔